ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسروکی اہم کامیابی ،جی سیٹ۔7A لانچ کیاگیا

اسروکی اہم کامیابی ،جی سیٹ۔7A لانچ کیاگیا

Thu, 20 Dec 2018 12:05:00    S.O. News Service

حیدرآباد20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ سال 2018میں ریکارڈ ساتویں مشن میں اسرو نے 2250کے مواصلائی سٹلائیٹ جی سیٹ۔7Aکو جی ایس ایل وی۔ایف 11کا استعمال کرتے ہوئے اے پی کے سری ہری کوٹہ سے چھوڑا۔13ویں پرواز میں 50میٹر اونچی جی ایس ایل وی۔ایف 11کو سری ہری کوٹہ کے شار رینج کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑتے ہوئے مدار میں بھیجا گیا۔اس سٹلائیٹ کو onboard propulsion systemکا استعمال کرتے ہوئے مدار میں بھیجا گیا۔جی سیٹ۔7Aہندوستان کا 35واں مواصلاتی سٹلائیٹ ہے جس کو اسرو نے تیار کیا ہے۔اس کو اسرو کے اسٹانڈرڈ I۔2000 Kg (I۔2K) Busمیں ترتیب دیاگیا ہے۔اس مشن کی زندگی آٹھ برس ہوگی،اس سٹلائیٹ کے ذریعہ ہندوستانی علاقہ میں کے یوبینڈ کا استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی صلاحیتوں کو فراہم کیاجائے گا۔مواصلاتی سٹلائیٹ اور بس پلیٹ فارمس کے سسٹمس کیلئے درکار بیشتر چیزوں کواسرو کے قبل ازیں کے جیو اسٹیشنری سٹلائیٹس این سیاٹس اور جی ایس ٹیز سے لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دیسی ساختہ cryo stageکے ساتھ یہ جی ایس ایل وی کی ساتویں پرواز اور جاریہ سال جی ایس ایل وی کے مشن کی تیسری پرواز ہے۔


Share: